fbpx

13جولائی کوشٹرڈاؤن ہڑتال بھرپوراندازمیں کامیاب بنائیں گے

رحیم یارخان:انجمن تاجران کے ضلعی صدرچوہدری اسدغفارنے کہاہے کہ 13جولائی کوشٹرڈاؤن ہڑتال بھرپوراندازمیں کامیاب بنائیں گے‘ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن ایف بی آرکے سسٹم نے پورے ملک کی تاجربرادری کوپریشانی میں مبتلاکررکھاہے‘ تاجربرادری کی شٹرڈاؤن ہڑتال حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ایف بی آرکے سسٹم کے خلاف ہے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب میں حاجی انورعلی انصاری‘ حاجی اکبرعلی شاہین‘ رانامحمدندیم‘ ظفراقبال‘ شیخ محسن‘ میاں عبدالسلام‘ اسلام نورانی‘ نادرخان‘ ریاض الرحمن‘ فہیم جمیل‘ چوہدری بوٹاطاہر‘ عظمان اصغر سمیت دیگرتاجررہنماؤں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کے جائزمطالبات ہیں کہ سیلزانوائسزپرشناختی کارڈنمبردرج کرنے والی شرط ختم کی جائے‘ تھوک وپرچون پر1.5فیصدٹرن اورٹیکس کی بجائے خالص منافع پرٹیکس وصول کیاجائے‘ پرچون فروش کے لیے فکسڈٹیکس کانظام لایاجائے‘ ٹریڈرزکوودہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایاجائے‘ ہول سیلرز/ریٹیلرزکوسیلزٹیکس کی رجسٹریشن سے استفادہ دیاجائے‘ تمام سیلزٹیکس کی وصولی مینوفیکچرنگ /کی سطح سے کی جائے‘ انہوں نے بتایاکہ تاجربرادری کی قیادت نے بجٹ سے قبل بھی ایف بی آراورحکومتی مذاکراتی ٹیم کوتجاویزسے آگاہ کیاتھااور14نکاتی تجاویزچیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمدشفیق‘ صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ اورمرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران محمدنعیم میرنے چیئرمین ایف بی آرسمیت دیگرحکام کوتجاویزجمع کرائی تھیں لیکن اس کے باوجودتاجربرادری کوپریشانی میں مبتلاکرناکسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ملک خوشحال ہوگا‘ انہوں نے کہاکہ ایف بی آرتاجربرادری سے ٹیکسزوصول کرنے کے باوجودبے جاپابندیاں لگارہاہے جوباعث مذمت ہے‘ ایف بی آرسسٹم کوآسان اوربہترکیاجائے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آئے‘ انہوں نے کہاکہ تاجربرادری ٹیکس اداکرتی ہے‘ انہوں نے کہاکہ تمام تاجربرادری 13جولائی کوشٹرڈاؤن ہڑتال کوکامیاب بنائیں گے اگرمطالبات منظورنہ ہوئے توبھرپوراحتجاج‘ ریلیاں اورشٹرڈاؤن ہڑتال کاسلسلہ جاری رکھیں گے‘ قبل ازیں انہوں نے ولہارسٹیشن ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اورزخمیوں کی جلدصحتیابی کے لیے دعابھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close