شہداء تحریک لبیک سے اظہار یکجہتی کیلیۓ شٹر ڈاون ہڑتال،ریلی نکالی گئی

خان پور۔ انجمن تاجران کی جانب سے شہداء تحریک لبیک سے اظہار یکجہتی کیلیۓ ضلع بھر میں جزوری طور پر شٹر ڈاون ہڑتال،اور پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا .

خانپور میں احتجاجی ریلی میلاد چوک سے صدر انجمن تاجران مفتی طاہر ذیشان قادری کی قیادت میں درانی چوک تک نکالی گئی,

ریلی میں تاجروں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ،پر امن احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران مفتی طاہر ذیشان قادری نے کہا کہ ہم عاشقان رسول (ص) ہیں حکومت سے صرف مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے باہر نکالا جائے

جو ہمارے نبی(ص) کی شان میں گستاخی کرے گا وہ ہم میں سے نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کا خواب دکھایا کیا یہی ریاست مدینہ ہے

جہاں اپنوں کی خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں پولیس والے شہید ہو گئے بے گناہ لوگ شہید ہو گئے یہ سب ہمارے بھائی ہیں انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو فوری ملک بدر نہ کیا گیا تو ہم پھر پر امن احتجاج کریں گے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button