پاکستان میں کورونا ویکسین کے کیا سائیڈ ایفیکٹس سامنے آئے؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد: وزارت صحت نے کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزارت صحت کی جانب سے 15 مئی تک لگائی گئی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے 38 لاکھ افراد میں سے صرف 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے جن میں سے منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد کو بخار یا کپکپی کی شکایات تھیں جب کہ ویکسین لگوانے والے 33.1 فیصد افراد کو انجیکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایات تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افراد کو سر درد، جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں جب کہ ویکسین لگوانے والے6.7 فیصد افرادکو ڈائیریا، 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button