fbpx

سرائیکی شاعری پر مبنی کتاب (سدھی راہ) کی تقریب رونمائی

رحیم یارخان :بہاول پور:نوجوان شاعر وحید قاسم کی سرائیکی شاعری پر مبنی کتاب (سدھی راہ) کی تقریب رونمائی ای لائبریری ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ریاض الحق بھٹی نے اپنے خطاب میں اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ صراط مستقیم یعنی سیدھی راہ میں دو جہانوں میں کامیابی کا راز ہے۔

وحید قاسم نے اپنی شاعری کی ابتدا جس مستحکم اور باشعور انداز میں کی ہے اس سے یہ یقین ہو چلا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے منفرد موضوعات پر قلم سراہی کرتے رہیں گے۔

تقریب رونمائی میں معروف شاعر جہانگیر مخلص، نصر اللہ خان ناصر، پروفیسر عصمت اللہ شاہ، ذکاء اللہ،سفر نگار خواجہ امتیاز، تحصیل سپورٹس آفیسرعاصم بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید، پروفیسرڈاکٹر رب نواز کاوش شریک تھے۔

وحید قاسم کی شاعری پر مقامی ادبی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »