مائیکرو سافٹ سٹور پر واٹس ایپ ایپلی کیشن ہٹائے جانے کا امکان

رحیم یارخان :سمارٹ فونز کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے ونڈوزفونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کے اعلان پر عملدآمد کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ سٹور پر ایپلی کیشن ہٹانے کی تیاری کر لی۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال کے آخر تک ونڈوز اسمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کردی جائے گی۔اور اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن یکم جولائی کے بعد مائیکرو سافٹ اسٹور سے بھی ہٹالی جائے گی، یعنی صارفین اسے انسٹال کرکے استعمال نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے لہ ونڈوز فون مائیکرو سافٹ کا وہ آپریٹنگ سسٹم ہے جس کو خود کمپنی نے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 0.28 فیصد صارفین ونڈوز موبائل استعمال کررہے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 74.85 فیصد ہے۔ مائیکرو سافٹ پہلے ہی تمام ونڈوز فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے بلکہ صارفین کو اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر منتقل ہونے کا مشورہ دے چکی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close