fbpx

سموگ ایمرجنسی نفاذ کے باعث ضلع بھر میں کارروائیاں جاری

رحیم یار خان :حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں سموگ ایمرجنسی نفاذ کے باعث ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس، فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف محکموں کی کارروائیاں جاری۔

ضلع بھر میں 47مقدمات درج اور 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔ضلعی فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزا دکی ہدایات پر ضلع بھر میں موحولیاتی آلوگی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤ ن کیا جا رہا ہے اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ماحولیات، زراعت، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور انڈسٹریز کے افسران تحصیلوں میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس اور دیگر ذرائع کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں تاحال 47مقدمات درج اور 4افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ زیگ زیک ٹیکنالوجی کے علاوہ دیگر بھٹہ خشت بھی بند کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے کیلئے کسانوں کی رہنمائی و آگہی کر رہا ہے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں اور سموگ سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »