احمد پور لمہ اور سنجر پور میں سو ئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسلے پر جلد قابو پا لیا جائے گا

رحیم یارخان ،ماچھی گوٹھ :سو ئی گیس کے ریجنل منیجر ملک بشیر احمد ماٹا سے پی ٹی آئی صو بائی رہنما جام اللہ یارولانہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ایف ایف سی چوک ماچھی گو ٹھ ،احمد پور لمہ اور سنجر پور میں سو ئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حوالے گفتگو کی اور صادق آباد سمیت حلقہ265میں گیس کے مسائل سے آگاہ کیا۔

جس پر سو ئی گیس کے ریجنل منیجر ملک بشیر احمد ماٹا نے تمام مسائل فوری حل کر نے کے احکامات جاری کیے

اس موقع پر صو بائی رہنما تحریک انصاف جام اللہ یارولانہ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ جو بہت پذیرا ئی ملی ہے عمران خان نے انڈیا کو دو ٹوک جواب دے کر جرت مندانہ انداز میں جو گفتگو کی وہ لائق تحسین ہیں پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سر مایہ کاری سے ملک میں معاشی انقلابی تبدیلیا ں رونما ہو نگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close