سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے نیٹ ورک کے قیام کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیمیار خان،بہاولپور،بہاولنگر،وہاڑی،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور ریجن میں سول سوسائٹی تنظیموں کے نیٹ ورک کے قیام کے لیے درخواستیں طلب کرلیں –
رحیم یار خان ‘ 5-مئی 2021: سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے صوبہ پنجاب کے چھ کے اضلاع رحیمیار خان،بہاولپور،بہاولنگر،وہاڑی،ڈیرہ غازی خان اور راجن پر مشتمل ریجن میں سول سوسائٹی تنظیموں کا ایک علاقائی نیٹ ورک تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ نیٹ ورک فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک [فافن] کی زیرِ سرپرستی ملک میں جمہوری احتساب کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرے گا۔
سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سول سوسائٹی تنظیموں کے ریجنل نیٹ ورکس کی تشکیل کا مقصد فافن کا دائرہ کار بڑھانا اور اس کی رسائی تحصیل کی سطح تک پہنچانا ہے ۔ مزیدبرآں، ان نیٹ ورکس کے قیام سے چھوٹے شہروں اور دیہات کی سطح پر کام کرنے والی کمیونٹی آرگنائزیشنوں کو اپنے اداروں اور نظام ہائے کار کو بہتر بنانے مدد ملے گی اور وہ انتخابی ، پارلیمانی ،سیاسی و گورننس اصلاحات کے بڑے منصوبوں کا حصہ بن سکیں گی۔
اس ضمن میں فافن ملک بھر بشمول چاروں صوبوں و گلگت بلتستان میں سول سوسائٹی تنظیموں کے 22 نیٹ ورکس کی تشکیل میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔۔ ان میں سے سات نیٹ ورکس پنجاب میں، چھ خیبر پختونخوا میں، پانچ سندھ میں، تین بلوچستان میں اور ایک گلگت بلتستان میں قائم کیے جارہے ہیں۔ 500 سے زائد تنظیموں پر مشتمل یہ 22 نیٹ ورکس کو فافن کی رکنیت حاصل ہو گی۔ نیٹ ورکس کے قیام کا یہ عمل اس سال کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا ۔ یوں فافن پاکستان کی سول سوسائٹی تاریخ کا پہلا اور منفرد’ نیٹ ورک ا ٓف نیٹ ورکس ‘بن جائے گا۔
اسی سلسلے میں سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے اپنے ریجن کی سول سوسائٹی تنظیموں کو فافن کی توسیع کے اس منصوبے کی بابت آگاہ کرنے اور ریجنل نیٹ ورک کی رکنیت حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتانے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں قائم کیا جانے والا ریجنل نیٹ ورک علاقے کے چھ اضلاع پر مشتمل ہوگا اور اس کی رکن تنظیموں کی تعداد[26] ہو گی جو کہ اس ریجن کی [26] تحصیلوں میں کام کریں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیٹ ورک کی رکن تنظیموں کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا ۔
سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ایسی مقامی سول سوسائٹی تنظیمیں جو سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 ، کمپنیز ایکٹ 2017، والنٹری سوشل ویلفیئر ایجنسیز [رجسٹریشن اینڈ کنٹرول] آرڈیننس 1961 یا ٹرسٹ ایکٹ 1882 میں سے کسی بھی قانون کے تحت رجسٹرڈ ہیں وہ نیٹ ورک کی رکنیت کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کراسکتی ہیں۔ خواہشمند تنظیمیں اپنی درخواستیں 25 مئی 2021 تک آن لائن جمع کراسکتی ہیں۔ آن لائن درخواست فارم http://demo1.fafen.org/membership-form/ پر دستیاب ہے۔ رکنیت کی خواہشمند تنطیموں کو سیاسی غیر جانبدار ی اور غیرامتیازی سلوک پر کاربند رہنے کا ایک حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔ درخواست جمع کروانے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے حصول کیلئے سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کےپراجیکٹ کوآردینیٹر مرزا اعجاز احمد سے اس نمبر -0307-3155029 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button