fbpx
رحیم یارخانوکلا

ڈپٹی کمشنر کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں، رائے مظہر حسین کھرل

رحیم یا رخان:صدر ڈسٹرکٹ بار رائے مظہر حسین کھرل نے کہا ہے کہ فلاحعامہ کے کاموں میں ذاتی دلچسپی لینے والے عوامی آفیسر  ڈپٹی کمشنر علیشہزاد کے خلاف سوشل میڈیا و دیگر ذرائع ابلاغ پر جاری کردار سازی مہم کی
وکلاء برادری شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےسوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ پرڈپٹی کمشنر کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیاہے اور سوشل میڈیا سمیت مختلف چینلز پر جس منظم انداز سے ڈپٹی کمشنر کےخلاف مہم چلائی جا رہی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس تمام سازش کےپیچھے کئی با اثر شخصیات  ملوث ہیں۔

صدر بار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عوامیمسائل کو سنجیدگی سے حل کر رہے ہیں اور بغیر کسی سیاسی مداخلت کے کچیبستیوں میں پہنچ کر عوام کے مسائل حل کر رہیہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹیکمشنر کا  عوامی  طرز عمل بعض سیاست دانوں کو پسند نہیں ہے اسلئے انہوںنے اپنے مذموم مقاصد کی خاطر سرکاری اداروں اور آفیسران کا استحصال  کررہے ہیں۔

یہی وجہ  ہے کہ ان عناصر نے  ایک منظم سازش کے تحت ڈپٹی کمشنرپر ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ کا آ غاز کیا اور میڈیا کو گمراہ کن فوٹیجفراہم کی جس سے کچھ ثابت نہیں ہوتا۔ڈپٹی کمشنر عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کوشاں رہتے ہیں۔ وکلاء برادری اس کردار سازی مہم کی بھر پور مذمتکرتی ہے اور مطابہ کرتی ہے اس واقعہ کی تحقیقات کراتے ہوئے ملوث عناصر کوبے نقاب کیا جائے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close