fbpx

شاہی روڈ ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کے نعرے سے گونج اٹھا ۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہی روڈکے دونوں اطراف انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر یں بنائی گئی ۔جس میں تما دینی و مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان سماجی تنظیموں سمیت تاجر برادری ایپکا وکلاء سکول و کالج کے طلبا ء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرانوار الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور خوشحالی الحاق کشمیر سے وابستہ ہے ۔ پاکستان میں بر سراقتدار ’’انجمن غلامان امریکہ ‘‘پر مشتمل سیاسی جماعتیں کشمیر کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔گذشتہ ستر برسوں سے کشمیری تکمیل پاکستان کیلئے اپنا خون بہا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ 1948سے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی منظور شدہ قرارداد موجود ہونے کے باوجوداس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء سا لمیت اور استحکام کشمیر سے وابستہ ہے جب تک کشمیر کا الحاق پاکستان سے نہیں ہوجاتا پاکستان کی تکمیل نامکمل ہے انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور پاکستان کے عوام اپنی شہ رگ ہند و بنئے نے چھڑا کر ہی دم لیں گے ۔ڈویژنل صدر جمعیت علماء پاکستان ریاض احمد نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 71برسوں سے کشمیری حق خود ارادیت کے منتظرہیں مگربھارت نے اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کررکھاہے۔برھان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے اٹھنے والی تحریک آزادی وادی کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے۔ہندوستانی مظالم کے باوجودکشمیری عوام سڑکوں پر نکل احتجاج کرتے نظرآتے ہیں۔بھارت اگر کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیاراور معاندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں انجمن تاجران کے ضلعی ناب صدر عابد حسین باجوہ نے کہا کہ جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بنتا تکمیل پاکستان نامکمل ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بیٹھ کر پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں پر درجنوں ڈیمز اور ہزاروں کلو میٹر نہریں کھود کر پاکستان کو بنجر کرنے کے منصوبوں کی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے جبکہ حکومت پاکستان ہندوستان سے تجارت کرنے بارڈر کھولنے اور ویزہ ختم کرنے کی خواہشمند ہے۔ سٹی صدر جماعت اسلامی یوتھ سید سجاد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت بلوچستان کراچی سمیت شمالی علاقہ جات میں اپنے جاسوں کلبوشن یادیوکے بھیس میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے منصوبے بنارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی حکومت کالے قوانین کے تحت لوگوں کو اغواء،خواتین کی آبروریزی اور قتل عام کا سلسلہ گرم کیے ہوئے ہے۔ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یو این او کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا جائزحق دلوانے کے لئے بھارت پر دباؤڈالے۔جب تک ہندوستان کاکشمیر پر غاصبانہ قبضہ رہے گا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ضلعی رہنما جمعیت اہلحدیث ثنا اللہ قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے کہاکہ پاکستان او رکشمیر دوجسم ایک جان ہیں جب تک ہمارے جسموں میں خون کا ایک بھی قطرہ موجود ہے ہم اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیری عوام بھی دنیا کی دیگر قوموں کی طرح ایک آزاد فضا میں سانس لیں گے ۔اس موقع پرسٹی امیر شعیب الرحمان ،ڈاکٹر سلیم احسن ، ضلعی صدر جے آئی یوتھ میاں رحان کریم سٹی جنرل سیکریڑی راجہ شہزاد احمدو دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شاہی روڈ کے دونوں اطراف طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائیں گئیں تھیں جسمیں تمام جماعتوں کے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اس دوران شاہی روڈ ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کشمیریوں سے رشتہ کیا کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »