پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

Solidarity pak army rally

رحیم یارخان:چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ محمودالحق بخاری نے کہاہے کہ ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے‘ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ وطن عزیزکی سالمیت کونقصان پہنچانے والوں کواینٹ کاجواب پتھرسے دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاک فوج کے حق میں منعقدہ یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پروائس چیئرمین چوہدری ارشاد‘ ریاض حسین کھرل‘ مظہرالحق ،ڈاکٹر ساجد ،صفدر شاہ ،اکبر شاہ ودیگربھی موجودتھے‘
مقررین نے کہاکہ مودی اپنے انتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان کے خلاف جوسازشیں کررہاہے اس میں ناکام ہوچکا‘
دوبھارتی طیارے گراکرافواج پاکستان نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں ‘ بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیں گے انہوں نے اس موقع پرملکی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی اورپاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

 

,Solidarity pak army rally

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close