رحیم یارخان

لیا قت پور: بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھی ماں اور بھائی کو گھر سے نکال دیا

رحیم یارخان :لیاقت پور کے اختر ٹاون خانبیلہ تحصیل لیاقت پور کے رہائشی محمد منیر احمد نے اپنی بوڑھی والدہ بختابی بی کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ حقیقی بھائی محمد سعید احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر پر داھاو بول دیا اسے اور اس کی بوڑھی ماں کو دھکے دیکر گھر سے باہر نکال دیا اور گھر پر قبضہ کر لیا۔ اس حوالے سے پولیس چوکی خانبیلہ درخواست لے کر گئے مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی الٹا پولیس کی طرف سے خاموش رہنے کی دھمکیاں دی گئیں۔محمد منیر نے بتایا کہ وہ اپنی بوڑھی والدہ کو لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہاہے۔سر چھپانے کیلئے کوئی جگہ نہیں اس نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر بھائی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button