جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو آخر کار قانونی حیثیت مل ہی گئی

 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو آخر کار قانونی حیثیت مل ہی گئی، پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 50 دن بعد بزنس رولز کی منظوری دے دی۔

ذرائع کےمطابق جنوبی پنجاب میں 15 صوبائی محکموں کی تشکیل اور سیکرٹریز کی تعیناتی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکمہ زراعت، محکمہ مواصلات و تعمیرات بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی،  پنجاب حکومت نے 13 اگست کو کابینہ کے ہونیوالے اجلاس کے منٹس آف میٹنگ کی منظوری  بھی دیدی، ساؤتھ سیکرٹریٹ میں محکمہ خزانہ، بلدیات، قانون، پی اینڈ ڈی اور آبپاشی کے محکمے بنانے کی منظوری بھی ہوگئی۔

ساؤتھ پنجاب میں ہائیر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن، سپیشل اور لٹریسی کا ایک ہی محکمہ ہوگا، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، جنگلات اور فشریز کے محکمے بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا الگ سے محکمہ داخلہ اور بااختیار سیکرٹری ہوگا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بورڈ آف ریونیو اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے محکمے بھی ہوں گے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو چیف سیکرٹری پنجاب کی طرح مکمل اختیار حاصل ہوں گے، صوبائی وزراء ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے محکموں کے وزیر رہیں گے، پنجاب پولیس بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی طرز پر ادارہ اور دفاتر قائم کرے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کیلئے ڈبل تنخواہ کا اعلان کردیا،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہدزمان نے تںخواہوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی, کابینہ کمیٹی برائےفنانس کل تنخواہوں میں اضافی پیکج کی منظوری دے گی.

South Punjab Secretariat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »