fbpx

غیر معروف ماڈل کی ایس پی مجاہد اسد الرحمان کی سیٹ پر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

sp mujahid asad rehman

 غیرمعروف ماڈل صائم جی کی سوشل میڈیا پر ایس پی مجاہد اسد الرحمان کی سیٹ پر تصویر نے پولیس اور عوامی حلقوں میں تہلکہ مچادیا، جس پر ماڈل نے فوری طور پر تصویر ہٹادی تاہم رات گئے تک پولیس نے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صائم جی نامی ایک غیر معروف ماڈل نے ایس پی مجاہد لاہور کی سیٹ پر بڑے آرام سے براجمان ہوکر تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جسکا کیپشن لکھا ’صائم جی ان ایس پی آفس‘ اس تصویر نے یہ تاثر دیا کہ صائم کے ایس پی سے اتنے قریبی تعلقات ہیں کہ وہ ان کی آفیشل سیٹ پر بھی بیٹھ سکتی ہے۔

اس حوالے سے ایس پی مجاہد اسد الرحمان نے بتایا کہ یہ تصویر ان کے دفتر کی ہے تاہم انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون آیا تھا کہ ان کے دفتر میں کوئی مرد اور عورت آئے ہیں، جس پر انہیں میرے دفتر بٹھادیا گیا لیکن اس خاتون جسے میں پہلے جانتا بھی نہیں تھا، میری سیٹ پربیٹھ کو تصویر بنالی اور میرے دفتر پہنچنے سے پہلے یہ لوگ چلے گئے۔ تاہم ان سے پوچھا گیا کہ یہ ایک سنگین جرم ہے تو اس ماڈل کے خلاف پولیس نے ابھی تک کارروائی کیوں نہیں کی تو انہوں نے اس بات کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ ماڈل نے تصویر ہٹادی ہے کیونکہ اسے معلوم ہوگیا ہے کہ یہ ایک جرم ہے۔

sp mujahid asad rehman

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close