fbpx

سپیشل بچے اور افراد ہماری توجہ کے طالب ہیں۔ڈی پی او

 ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے سپیشل بچے اور افراد ہماری توجہ کے طالب ہیں۔ معمولی توجہ ان کی زندگی آسان بنا سکتی ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سکول کی تقریب تقسیم عید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور ان کی فلاح بہبود کے لیے بہت سے ادارے میدان عمل میں ہیں۔ جو لوگ ان کے لیے کام کرتے ہیں وہ عظیم مقصد پر ہیں اور ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے بعد ادارے میں خدمات سرانجام دینے والے افراد سپیشل افراد کے فرشتوں سے کم نہیں۔ ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ سپیشل افراد ہماری توجہ کے طالب ہیں اور آج ان کو دی جانے والی توجہ کل انہیں کارآمد شہری بنائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر ماجد، چوہدری محمد بوٹا طاہر و دیگر کے ہمراہ بچوں میں چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تحائف تقسیم کئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »