سردار گڑھ میں 10ایکڑ پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس بنے گا

رحیم یار خان صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ 2020 پاکستان میں معاشی انقلاب اور عام آدمی کی بہتری کا سال ثابت ہو گا،

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

عوام کا پیسہ نمائشی کی بجائے فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2کروڑ روپے کی لاگت سے  ڈالس کینال رکن پور میں مکمل ہونے والے برج کے افتتاح اور سردار گڑھ میں 10ایکڑ پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے جبکہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کے عوامی فلاحی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے صوبائی کابینہ کے ہمراہ شپ و روز کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خوشحال پاکستان کی بنیادرکھ دی ہے اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈالس کینال پر برج مقامی آبادی کا درینہ مطالبہ تھا جسے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی جانب سے خصوصی ترجیح دی گئی تھی اور آج یہ برج مکمل ہو چکا ہے اور مقامی آبادی کو سی پیک اور نیشنل ہائی ویز سے ملائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے، نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے حکومت پنجاب غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں یونین کونسل سطح پر کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔سردار گڑھ میں 6کروڑ روپے کی لاگت سے10ایکڑ پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا جس میں فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال،بیڈ منٹن کورٹ، چلڈرن پلے ایریا، اوپن جم، کھلاڑیوں کی رہائش گاہیں، پویلین، 1کلومیٹر جوگنگ ٹریک اور فوڈ کورٹ شامل ہے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close