fbpx

نئے سپورٹس گراؤنڈزشہری ودیہی علاقوں میں بنائے جائیں گے

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کومنہ کی کھانی پڑے گی‘ عوام بالخصوص نوجوانوں کے حقوق کی فراہمی کے لیے حکومت شب وروزاقدامات اٹھارہی ہے‘ پی ٹی آئی کے دورمیں حقیقی معنوں میں گراؤنڈآبادجبکہ ہسپتال ویران ہوں گے‘

نئے سپورٹس گراؤنڈزشہری ودیہی علاقوں میں بنائے جائیں گے تاکہ عوام صحت مندسرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکے۔بستی کوکاری میں سالانہ تیسرے فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے اوروہ دن دورنہیں جب عوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآئیں گے‘ انہوں نے کہاکہ سپورٹس سرگرمیوں میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے اورحلقہ کی تعمیروترقی میں کوئی کسراٹھانہ چھوڑیں گے‘ اس موقع پرجام عبدالمجیدلاڑ‘ محسن مجید‘ شوکت حیات‘ عثمان وڑائچ‘ خضرحیات‘ محمدعلی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری محمدشفیق نے کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ جیتنے والے منظورآباد کرکٹ ٹیم کوٹرافی اورانعامات سے نوازا۔

 
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »