پولیسرحیم یارخان

تفتیشی افسران مقدمات کو میرٹ پر نمٹا کر پینڈنسی ختم کریں۔ایس پی

رحیم یارخان: ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا ہے کہ تفتیشی افسران مقدمات کو میرٹ پر نمٹا کر پینڈنسی ختم کریں۔

عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھر کوششوں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں۔

ضابطہ کے مطابق تکمیلات یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے مختلف تھانہ جات میں تعینات ہونے والے تفتیشی افسران کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں  نے کہا کہ ہر تھانہ میں اضافی تفتیشی افسران تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور پینڈنسی کم سے کم ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ اب آپ اپنے تجربے، پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں اور کوئی بھی مقدمہ غیر ضروری طور پر پیڈنسی میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ ضابطہ کار کو ہرصروت ملحوظ خاطر رکھا جائے اور تفتیش و مثل کی تکمیلات میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button