ہڑتال کا اعلان کرنے والے تاجر ہی مہنگائی کی اصل وجہ ہیں

رحیم یارخان :ہڑتال کا اعلان کرنے والے تاجر ہی مہنگائی کی اصل وجہ ہیں، زخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت اور خود ساختہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والے کون ہیں، حکومت مزاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہتی ہے لیکن سابق کرپٹ حکمرانوں کی باقیات سادہ لوح عوام کو بے وقوف اور حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق ناظم یونین کونسل ترنڈہ سوائے خان رئیس شیر محمد چنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اس ملک کے تاجر طبقے نے ملکی وسائل اور عوا م کے حقوق پر ڈاکہ مارا۔ایک دوکان سے فیکٹری اور ایک فیکٹری سے کئی فیکٹریاں لگانے والے منافع خور عوام کے اصل دشمن ہیں۔یہی وہ طبقہ ہے کہ جو مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی کا موجب بنتا ہے اس بار حکومت نے ان کی غیر قانونی لوٹ مار پر تھوڑی سی نظر رکھنے کی کوشش کی تو ان کی چیخیں نکل گئی ہیں، انھون نے تاجران سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کون ہے جو اشیاء خوردونوش کو زخیرہ کرتا ہے، وہ کون ہے جو بغیر پوچھے قیمتیں بڑھا دیتا ہے، بجٹ سے دو ماہ پہلے ہی مہگائی میں اضافہ کون کرتا ہے۔۔عوام پس رہی ہے اور اس طبقے کی فیکٹریاں اور جائیداد یں بڑھ رہی ہیں، انھوں نے کیا کہ موجودہ حکومت بالکل صحیح سمت میں کام کر رہی ہے اس طرح کے ہتھکنڈے عمران خان کو  عوام کو حقیقی خوشحالی فراہم کرنے سے نہیں روک سکتے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close