رحیم یارخان کا کرپشن کنگ سب انجینئرقومی خزانے پر اچھی سے ہاتھ صاف کرگیا

لیاقت:کرپشن کنگ سب انجینئر رئیس عمران نے قومی خزانے پر اچھی سے ہاتھ صاف کیا،کوڑی کوڑی کا محتاج رئیس عمران آج کروڑوں میں کھیل رہا ہے،اینٹی کرپشن میں کئی مقدمات درج ہیں پھر بھی پرکشش سیٹ پر تعینات ہے،

اینٹی کرپشن میں درج ایک مقدمے میں رئیس عمران گرفتار بھی رہ چکا ہے لیکن پھر بھی آج قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے بہاولپورمیں ٹاؤنوں کے فراڈ میں ملوث ہے،

میٹروپولیٹن کے کرپٹ آفیسران کی پشت پناہی،بغیر منظوری پلاٹوں کی خریدوفروخت کا عمل جاری،چیف کارپوریشن آفیسر اوربدنام زمانہ رئیس عمران نے ٹاؤنوں کے مالکان سے لاکھوں روپے مبینہ طور پر رشوت لے رکھی ہے،

سینئر آفیسران کی پشت پناہی میں اس ٹاؤن میں اکثر پلاٹ سیل ہو چکے ہیں اور کوٹھیاں بھی بن چکی ہیں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان سے دوچار کردیا گیا ہے

میٹروپولیٹن بھاولپور کرپٹ آفیسران اور رئیس عمران کی مبینہ ملی بھگت سے ٹاؤن ڈویلپروں نے نقشہ جات، ٹاؤن منظوری نہ کروانے کی پاداش میں قومی خزانے کو کڑوڑوں کا ٹیکہ لگایا ہے

لیکن آفیسران سب نے اپنے اپنے حصے لیکر خاموشی اختیار کرلی اس میں اہم اداروں میں ایماندار افسران بھی ملوث ہیں شہریوں اور مکینوں نے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ بہاولپورکے انچارج نقشہ برانچ رئیس عمران،چیف آفیسر میٹروکارپوریشن،

ایڈ منسٹریٹر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام آفیسران کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں جبکہ رئیس عمران سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نمبر اٹینڈ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »