رحیم یارخان :شوگر مل انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا مقدمہ درج

رحیم یارخان:شوگر مل انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چینی کی نگرانی کے لئے مامورسیکرٹری یوسی اورپولیس اہلکاروں کو مسلح گارڈزکی مدد سے یرغمال بناکر پابندی کے باوجود چینی کی بڑی کھیپ فیکٹری کے خفیہ دروازے سے نکالنے پر پولیس نے فیکٹری انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سیکرٹری یونین کونسل کچی جمال ساجد نے اسسٹنٹ کمشنر کو جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے حکم نمبری AC/KPR533-36پر اسے 7اگست کو جیٹھہ بھٹہ میں واقع شوگر مل پر چینی کی نگرانی کے لئے تعینات کیا گیا تھا اورپولیس کانسٹیبل ناصر حسین کو بھی اس کے ہمراہ پابندکیا گیا

5اکتوبرکی شب فیکٹر ی چیئرمین محمد طیب کے علاوہ ذوالقرنین،افتخار احمد،عمیر کامران اورعصمت اللہ کے حکم پر فیکٹری گودام میں تعینات 5مسلح گارڈز نے انہیں گودام پر جانے سے روکے رکھا

اسی دوران پابندی کے باوجود فیکٹری انتظامیہ نے خفیہ دروازے سے سینکٹروں بوری چینی گاڑیوں میں لوڈ کر کے دوسرے مقام پر منتقل کر لی،اسسٹنٹ کمشنر خانپورکی توسط سے دی جانے والی تحریری شکایت پر پولیس نے مل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ نمبری 905/21بجرم 506-186کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button