fbpx

جنوبی پنجاب کا پہلا اسپیشل اکنامک زون بہاولپور کو بنائیں گے,سمیرا ملک

جنوبی پنجاب
ترجمان حکومت پنجاب سمیرا ملک

رحیم یارخان :بہاول پور:20/جولائی .ترجمان حکومت پنجاب سمیرا ملک نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا پہلا اسپیشل اکنامک زون بہاولپور کو بنائیں گے۔جس سے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اُس وقت صرف 3 سپیشل اکنامک زون تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قلیل مدت میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب میں دوسرے سپیشل اکنامک زون“قائداعظم بزنس پارک”کے منصوبے پر آغاز کر دیا گیا، جب کہ اس سے قبل فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون شروع کیا گیا۔

انشاء اللہ ہم بہت جلد بہاولپور میں بھی سپیشل اکنامک زون بنائیں گے جو جنوبی پنجاب کا پہلا سپیشل اکنامک زون ہو گا۔  سمیرا ملک نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گا اور 5 لاکھ سے زائد افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

200 ایکڑ اراضی پر صنعتی کارکنوں کے لیے رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ قائداعظم بزنس پارک میں 653 صنعتی یونٹس قائم ہوں گے۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپویشن نے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو 25 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close