fbpx

مودی کوعالمی دہشت گردقراردے کرعالمی عدالتوں میں کیس چلایاجائے،فضل محمودقادری

Sunni Tehreek

رحیم یارخان:سنی تحریک رحیم یارخان کے سرپرست اعلی علامہ فضل محمودقادری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ لاکھوں کشمیریوں کے قاتل مودی کوعالمی دہشت گردقراردے کرعالمی عدالتوں میں کیس چلایاجائے ۔


اس موقع پرتحصیل صدرقاری ندیم رضاقادری‘ غلام محمدچشتی‘ ملک نورالہی سولنگی‘ قاری احمدمحمودقادری‘ قاری محمدشہزادقادری‘ خادم حسین خان ‘ علامہ عبدالخالق فریدی بھی موجودتھے‘
انہوں نے کہاکہ انڈیا پاکستان کی سالمیت پرحملہ کاخواب دیکھناچھوڑدے ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں یک جان ہوکرجواب دینے کے لیے تیارہیں۔
بھارتی طیاروں کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اورباربارجنگ کی دھمکی دی جارہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے‘
انہوں نے کہاکہ اسرائیل دہشت گردوں کاسرغنہ ہے اس کوہرحال میں امن کے دائرے میں لاناہوگاانہوں نے کہاکہ سنی تحریک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہرقدم سنی جوان اپناخون بہانے کے لیے تیارہیں۔

Sunni Tehreek

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »