ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا میونسپل کارپوریشن کا اچانک دورہ،عملہ غائب

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان کا سرپرائز وزٹ،صبح 9بجے تک میونسپل کارپوریشن آفس کے مختلف افسران و عملہ کے دفتر نہ پہنچنے پر ناراضگی کا اظہار، وارننگ جاری۔

ڈپٹی کمشنر نے صبح9بجکر15منٹ پر میونسپل کارپوریشن رحیم یار خان کا سرپرائز وزٹ کیا اور مختلف برانچز میں جاکر افسران و عملہ کی حاضری چیک کی انہوں نے افسران و عملہ کے بروقت دفتر نہ پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوئے

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی کہ آئندہ تمام افسران و عملہ بروقت دفتر پہنچ کر ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

انہوں نے اس موقع پر تمام محکموں کے ضلعی و تحصیل افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ دفتری اوقات کار کو چیک کرنے کے لئے ضلعی ہیڈ کواٹر سمیت دیگر تحصیلوں میں بھی سرپرائز وزٹ کریں گے اور مقرر ہ وقت تک دفتر نہ پہنچنے والے افسران و عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جس کے لئے ضروری ہے کہ وہ بروقت آفس پہنچیں اور حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روز دفتر اوقات کار کے دو گھنٹے شہریوں کے مسائل براہ راست سننے کے لئے مختص کریں۔

قبل ازیں انہوں نے نادرا آفس بائی پاس روڈ رحیم یار خان کا بھی دور ہ کرتے ہوئے نادرہ افسران کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز اور موسمی تبدیلی کو سامنے رکھتے ہوئے شناختی کار ڈوب فارم حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

نادراآفس میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ شہریوں کو بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور سایہ دار جگہ فراہم کی جائے جس پر انچارج نادرا آفس نے یقین دہانی کرائی کے کورونا ایس او اپیر پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ شہریوں کے لئے بیٹھنے کا انتظام کر لیا ہے اور جلد دھوپ سے بچنے کے لئے شیڈ بھی لگا لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں

جبکہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسر ان کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے مزید موثر انداز میں کارروئیاں کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 1ہزار325ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرائی گئی ہے جس کی مجموعی مالیت2ارب7کروڑ70لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button