fbpx
سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت(Sushant Singh Rajput) نے کی خودکشی، گھر پر لگائی پھانسی

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (bollywood actor Sushant Singh Rajput )  نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ سشانت سنگھ کی لاش مبئی کے باندرا میں واقع ان کے گھر پھانسی سے جھولتی ملی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر فی الحال معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Blurred past evaporating from teardrops Unending dreams carving an arc of smile And a fleeting life, negotiating between the two… #माँ ❤️

A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on

سشانت بالی ووڈ کے بیحد مقبول و مشہور اداکار تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی عمر 34  سال تھی۔ رپورٹ کے مطابق  سشانے کے کچھ دوست بھی ان کے گھر پر تھے۔ ان کے کمرے کے دروازے کو جب  توڑا گیا تو روم میں سشانت پھانسی کے پھندے سے لٹکے پائے گئے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطاابق وہ گزشتہ چھہ ماہ سے  سے ڈپریشن سے گزر رہے تھے۔بہار میں واقع پورنیا کے مقامی سشان سنگھ نے ممبئی میں واقع باندرا میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔ سشان سنگھ نے ‘کس ملک میں ہے میرا دل’ نام کے ڈیلی سوپ میں کام کیا پر ان کو پہچان ایکتا کپور کے ایک سیریل پوتر رشتہ سے ملی۔ اس کے بعد سشانت کو فلمیں بھی ملنے لگیں۔ کائے پو چھے! میں سشانت سنگھ نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کی اداکاری کی تعریف بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد سشانت شدھ دیسی رومانس میں وانی کپور اور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ نظر آئے۔

ایم ایس دھونی اور پی کے جیسی سپرہٹ فلموں میں بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والے سشانت سنگھ نے بالی ووڈ میں کافی نام کمایا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close