شیخ زید ہسپتال کی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر میں سروسز کو بحال کرنے کا اعلان

رحیم یار خان: دس دن کے لیے شیخ زید ہسپتال کی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر میں سروسز کو بحال کرنے کا اعلان کرتےہیں۔

تاہم ملازمین کوتنخواہیں ملنے تک دو گھنٹوں کا علامتی احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد مشترکہ فیصلے کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کی انتظامیہ نےگزشتہ روزگرینڈ ہیلتھ الائنس کی قیادت میں ملازمین کے 45 دن سےجاری احتجاج اور منتخب عوامی نمائندوں،بورڈ آف منیجمنٹ،ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،سول سوسائٹی،رحیم یار خان کی عوامی پارلیمنٹ،ایپکا،سمیت شہر بھر کی سماجی،کسان مزدور، تنظیموں کی کوششوں اور تعاون سےشیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے700 سے زائد ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کی تین سے چھ ماہ کی مشروط ایکسٹینشنز کر دی گئی۔

ڈاکٹر امجد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ روز ملازمین کا دھرنا رات گئے تک جاری رہا رات دس بجے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج/ ہسپتال پروفیسر طارق احمد نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید اور ڈائریکٹر فنانس کلیم اللہ مہر کی قانونی رہنمائی کے لیے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نور احمد طارق اور سابق ڈائریکٹر فنانس عبدالحکیم انجم کی بھی خدمات لی۔

تفصیلی میٹنگ کے بعد ملازمین کی ایکسٹینشنز کے آرڈر جاری کر دیئے گئے۔ اور گزشتہ رات پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے احتجاجی ملازمین کو دھرنے میں آکر ایکسٹینشنز کے آرڈر دیئے۔اور کہا کہ ان ملازمین کے لیے حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تنخواہوں کے لیے اسپیشل گرانڈ بھی منظور کر دی گئی ہے اور کچھ PLAکے فنڈ سے بھی ڈاریکٹر فنانس کو تنخواہیں دینے کا کہہ دیا گیا ہے اور 7 دن تک تمام ملازمین کو بقایا جات سمیت تمام تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی اور مزید ان ملازمین کے مستقل حل کے لیے بھی لاہور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی ایم سیکرٹریٹ پنجاب میں کام ہو رہا ہے۔

جس پر پرنسپل ڈاکٹر طارق احمد نےملازمین سے او پی ڈی،آپریشن تھیٹر کی سروس بحال کرکے احتجاج ختم کرنے کا کہا۔ جس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیدران نے کہا کہ تمام تنظیموں کی مشاورت کے بعد ہم کل اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جس پر گزشتہ روز گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹرز ہاسٹل میں تمام تنظیموں کے صدور کا اجلاس بلوایا جس میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر ڈاکٹر عبدالغفار، ینگ کل سنٹر اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر آصف شاہ، ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ذیشان بشیر، پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کے ضلعی چیئرمین محمد اسلم بھٹی، پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری و صدر ایوا عمران ارشد، ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر میاں مظہر رحمان، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن یونٹ جنرل سیکرٹری اعجاز حیدر سانگی، سمیت محمد احمد رند، ماجد علی، غلام محی الدین،محمد شاہد نے شرکت کی اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر طے پایا کہ شیخ زیدہسپتال کی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر میں سروسز دس دن کے لیے بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

تا تاہم تنخواہیں ملنے تک اور ان ملازمین کے مستقل حال تک دو گھنٹے کا علامتی احتجاج جاری رہے گا۔ اور دس بجے احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد تمام لازمی سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اگر دس دن تک تنخواہیں جاری نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دینگے اور مجبورا ایمرجنسی سمیت دیگر ان ڈور شعبوں میں اپنی سروسز معطل کر دینگے اور لاہور وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔جس کی تمام تر ذمہ داری شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Exit mobile version