رحیم یارخان میں 500بیڈز پر مشتمل سرجیکل ٹاور کے لئے لینڈ مارکنگ مکمل کر لی گی

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے شہری و دیہی ترقی کے مختلف منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے شیخ زید ہسپتال میں سرجیکل ٹاور، چک99پی،100پی تا پیلس روڈ تک جانے والی زیر تعمیر سڑک اور مختلف چکوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں مختلف شعبہ جات میں جاری فلاح عامہ کے منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔شیخ زید ہسپتال میں 500بیڈز پر مشتمل سرجیکل ٹاور کے تعمیراتی کاموں کا بروقت آغاز اور مقررہ مدت میں تکمیل حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے ہسپتال میں مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات میں واضح اضافہ ممکن ہو گا اور دوران علاج دیگر درپیش مسائل کے خاتمہ میں بھی مدد حاصل ہو گی۔

اس موقع پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے نمائندہ سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 500بیڈز پر مشتمل سرجیکل ٹاور کے لئے لینڈ مارکنگ مکمل کر لی گی ہے اور جلد اس پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور یہ منصوبوں تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چک99پی، 100پی تا پیلس روڈ تک جانے والی زیر تعمیر سڑک کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ یہ منصوبے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے چک99پی اور100پی میں محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے تعمیر کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے معیار پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمہ فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ازسر نو جائزہ لیے اور انہیں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے جبکہ انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے داخلی راستوں پر ٹف ٹائلز لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالہ سے بریفنگ دی۔a

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button