fbpx

عاطف اسلم کا گانا ہٹانا یوٹیوب کو مہنگا پڑ گیا ،

عاطف اسلم کا گانا ہٹانا یوٹیوب کو مہنگا پڑ گیا ، ایسی خبر کہ آپ یقین نہیں کریں گے

رحیم یارخان عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا چینل سے ہٹائے جانے پر 10 لاکھ افراد نے یوٹیوب چینل کو ان سبسکرائب کردیا۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت آنے پر پابندی عائد کردی تھی حتی کہ بھارتی فلموں میں شامل پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کو فلموں میں شامل نہ کرکےچھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا گیا اور ایسا ہی کچھ بین الاقوامی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ بھی ہوا۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی مشہور آڈیو کمپنی ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گیت ’بارشیں‘ اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا جس کے باعث کمپنی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔عاطف اسلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گانا ہٹائے جانے کے چھ روز میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا لیکن اس نقصان کے پیش نظر چینل انتظامیہ نے کچھ دن بعد اچانک ایک بار پھر گانے کو چینل پر اپ لوڈ کردیا۔

 

عاطف اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد خود سے وہ گانا اپ لوڈ کردیا ایسا کیوں کیا؟ اس کا مجھےعلم نہیں، میرے خیال میں ایسا پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ اُن کی آواز نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی سحر طاری کر رکھا ہے یہاں تک کہ عاطف اسلم کے گیتوں کے بغیر بھارتی فلموں کو ادھورا سمجھا جاتا ہے۔عاطف اسلم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے با کمال فن استعمال کرتے وقت دوسرے کے فن کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے بھی جدو جہد کرتے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ ٹیلنٹ کبھی چھپتا نہیں خواہ وہ دنیا کے کسی کونے میں ہی کیوں نہ ہو اور یہی ہوا کہ عاطف اسلم کو بھارت کی سڑکوں پر گھومتے شخص کی آواز بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

 rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close