کینال گارڈن و تاج گارڈن کے رہائشیوں کی مشاورتی میٹنگ

رحیم یار خان: ڈاکٹر سلیم چوہدری کی رہائش گاہ پر کینال گارڈن و تاج گارڈن کے رہائشیوں کی مشاورتی میٹنگ ، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

میٹنگ میں معززین شہر نے شرکت کی اور ٹائون میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتیں ، امن و امان ، سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں سابق تحصیل ناظم رحیم یار خان میاں اعجاز عامر نے خصوصی شرکت کی انہوں نے رہائشیوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹائون کے وارث آپ لوگ ہیں یہاں کوئی بھی کام رہائشیوں کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کمیٹی کی تشکیل کو سراہتے ہوئے ہر ممکن مدد اور کینال گارڈن و تارج گارڈن کے رہائشیوں کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور تاج گارڈن میں مسجد کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان بھی کیااورغیر قانونی طور پر توڑی گئی چار دیواری کو قانونی طریقے سے بند کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ میں ٹائون میں صفائی ، سٹریٹ لائٹس، پارک و سکیورٹی معاملات بھی زیر غور آئے۔ مکینوں نے بتایا کہ ہم نے اس ٹائون میں گھر اس لئے بنائے کہ اس ٹائون کے گرد چار دیواری تھی

جو بلدیہ سے منظور شدہ تھی ہم کسی طور پر یہ برداشت نہیں کریں گے کہ ہمارے ٹائون کی سڑکیں اور سہولیات کا کوئی بھی پرائیویٹ غیر قانونی بلڈر یا ڈویلپر اور قبضہ مافیا استعمال کرے یا فائدہ اٹھائے اور ہم بیرونی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button