وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رحیم یارخان کی طالبات بازی لے گئیں

رحیم یارخان (ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ڈرامہ اور سکرپٹ رائٹنگ میں پنجاب بھر میں مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں رحیم یارخان کے دانش سکول گرلز کی طلبات نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی،
   تفصیلات کے مطابق ڈویژن اور ضلعی لیول کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت منعقد ہونے والے مقابلہ جات کے فائنل گزشتہ روز لاہور میں ہوئے جس میں مختلف کیٹگریز میں طلبا و طالبات نے اپنے فن کے جوہر دیکھائے ،ڈرامہ اور اسکرپٹ رائٹنگ کے تحت منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں مختلف قومی فنکاروں نے شرکت کی اور رحیم یارخان کے دانش گرلز سکول کے بچوں کی جاندار پرفامنس اور ڈرامے جاندار اسکرپٹ کو پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن دیتے ہوئے تقریب کے شرکا نے سراہا ،
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت نیاز احمد کاستر نے جیتے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button