حکومت اپنی مثبت پالیسیوں کی بدولت کامیابی کی طرف گامزن ہے,طارق بشیرچیمہ

tariq bashir cheema rahim yar khan news

رحیم یارخان :وفاقی وزیرہائوسنگ اینڈورکس چوہدری طارق بشیرچیمہ نے کہاہے کہ حکومت اپنی مثبت پالیسیوں کی بدولت کامیابی کی طرف گامزن ہے‘ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں‘ اپوزیشن حکومت کی کارکردگی پرشورمچاکراحتساب سے کسی صورت نہیں بچے گی‘ ملک کولوٹنے والوں کاانجام قریب آگیاہے‘ عوام کے حقوق کی ترجمانی یقینی بنائی جائے گی۔اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ترجیحی بنیادوں پرمعاشی بحران ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے اس کے بعد ملک بھرمیں میرٹ اورانصاف کی بنیادوں پرترقیاتی کاموں کاجال بچھایاجائے گا‘ وزیراعظم کی جانب سے سستاگھراوردیگرمنصوبے خوش آئندہیں اس سے عام آدمی کوریلیف ملے گااوریہ سکیم مرحلہ وارہرضلع میں شروع کی جائے گی‘ انہوں نے کہاکہ حکومت اوراس کے اتحادی ملک کی بہتری کے لیے مل جل کرشب وروزخدمات سرانجام دے رہے ہیں انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ملک درست سمت پرچلے گا‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے چوہدری طارق بشیرچیمہ سے تفصیلی سیاسی وعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

tariq bashir cheema rahim yar khan news

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close