fbpx

مسلم لیگ (ق)کادورحکومت تاریخی اہمیت کاحامل ہے,چوہدری طارق بشیرچیمہ

رحیم یارخان:وفاقی وزیرہاؤسنگ چوہدری طارق بشیرچیمہ نے کہاہےکہ نیب انکوائریاں میرٹ پریقینی بنائے، سابقہ ادوارمیں داخل دفترکئے جانے والے کیسزدوبارہ انکوائرکرناقابل مذمت عمل ہے، صوبہ بہاولپورکے حامی ہیں اورایوان میں اس حوالے سے مطالبہ کرچکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے چوہدری فاروق اقبال وڑائچ اورچوہدری ذوالفقارگل کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ق)کادورحکومت تاریخی اہمیت کاحامل ہے

جس میں ریکارڈترقیاتی کام کروائے گئے اورعوام وہ دورآج بھی یادکرتے ہیں لیکن الیکشن کے موقع پرعوام کوپاکستان مسلم لیگ ق کوووٹ دینایادنہیں رہتا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں اوران کی تمام ترکوششیں اورملکی بہتری کے اقدامات صرف اورصرف عوام کے حق میں ہیں،

انہوں نے کہاکہ ملک میں صدارتی نظام کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، ملک جمہوری روایات کے مطابق ترقی کی طرف گامزن ہے، آنے والادوربہتری کی نویدلے کرآئے گا، انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ق تنظیم سازی کے حوالے سے جلدسرگرمیوں کاآغازکرے گی، اس موقع پرچوہدری نعمان گل، چوہدری کاشف رندھاواسمیت مسلم لیگ ق رحیم یارخان کے رہنماء بھی موجودتھے۔قبل ازیں صدرڈسٹرکٹ پریس کلب ڈاکٹرممتازمونس نے وفاقی وزیرکوپریس کلب آمدپرخوش آمدیدکہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close