fbpx

ضلعی زرعی مشاورتی اور ٹاسک فورس کمیٹی کے مشترکہ اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی معاشی خوشحالی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور چھوٹے زمینداروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے فراخدلانہ سبسڈی، زرعی آلات کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کے ذریعے کم پیداواری لاگت کے ساتھ زیادہ فصل حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل استعمال کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی زرعی مشاورتی اور ٹاسک فورس کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راؤ اشفاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین شاہ، ایس ای انہار مرتضی بلوچ، کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان جام ایم ڈی گانگا، اللہ نواز مانک، حاجی ریاض چیمہ، چوہدری محمد یٰسین، میاں فیصل منصور، چوہدری ناصر جمیل سمیت دیگر اداروں کے افسران شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ بلا شبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے جعلی زرعی ادویات اور کھادیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ٹھوس کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر کاشتکاروں کی سہولت کے لئے علیحدہ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں اس بابت زمیندار محکمانہ اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی بارے آگاہ کریں۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راؤ اشفاق احمد نے محکمانہ کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کاشتکار تنظیموں کے رہنماؤں نے نہری پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یا اضافہ کا اختیار محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت پنجاب کی صوابدید ہے، حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کرایو ں میں اضافہ کے لئے محکمہ کو ٹرانسپورٹرز کے تحفظات بارے آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم جب تک حکومت کرایوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے تناسب سے اضافہ نہیں کرتی ٹرانسپورٹرز از خود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہرگز نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل خانپور کے ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دورا ن کیا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ حکومتی قوانین و ہدایات پر عملدرآمد کریں انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مقرر کردہ سٹاپ سے ہی پک اینڈ ڈراپ کریں بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے رحیم یار خان میں عزیز آباد اور خانپور اڈا سے سواریوں کے پک اینڈ ڈراپ کرنے پر کاروائی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ان پوائنٹ سے سواریاں مت اٹھائیں۔اس موقع پر پبلک ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے تناسب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے کے مطالبہ سمیت دیگر مسائل بارے بھی آگاہ کیا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close