ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

رحیم یار خان:(صدیق بلوچ )ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو بہاول پور ڈاکٹر اشفاق احمد تنویو، کمشنر ان لینڈ ریونیو رحیم یار خان محمد جاوید بدرآل پاکستان ٹیکس بار یسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی جاوید اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔مہمانوں نے ٹیکس بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے عہدیداروں صدر قاضی سمیع اللہ،جنرل سیکرٹری رانا محمد ظفر اللہ،سینئر نائب صدر اشرف جاوید، نائب صدر محمد رمضان،جوائنٹ سیکرٹری نذیر احمد پاشا ،فنانس سیکرٹری نوید احمد،میڈیا سیکرٹری انوار الرحمان اور ممبران مجلس عاملہ سے ان کے سال 2019کے لیے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو بہاول پور ڈاکٹر اشفاق احمد تنویو، کمشنر ان لینڈ ریونیو رحیم یار خان نے شرکاءکو فنانس ایکٹ2019کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی۔ سیمینار میںملک بھر سے ٹیکس بار کے عہدیداروں گوجرانوالہ سے میاں عبدالغفار،حیدرآبادسے اے ایس جعفری،احسان اللہ ،محمد صدیق سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب کے آخر میں ٹیکس بار رحیم یار خان کے صدر قاضی سمیع اللہ،جنرل سیکرٹری رانا محمد ظفر اللہ نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »