fbpx

رحیم یارخان کی 11یونین کونسل میں ٹیچر ٹریننگ پروجیکٹ شروع

رحیم یارخان: پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے کام کرنے والی تنظیم اپیل پاکستان نے رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کی 11یونین کونسلز میں قائم سرکاری سکولوں کی سہولتوں کی کمی کو پورا کرنے اور ٹیچر ٹریننگ کروانے کے حوالے اور سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کا پروجیکٹ شروع کر دیا

اس سلسلہ میں تنظیم اپیل پاکستان کی ڈسٹرکٹ مینیجر رخسانہ مبارک نے ضلعی آفیسران سے ملاقات میں پروجیکٹ کو کامیاب کروانے کی گزارش کی ہے اور پروگرام بارے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن رانا اظہر خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ کو بہتر کرنے اور بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کا پروجیکت لیاقت پور میں شروع کر نے پر اپیل پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کا صدقہ جاریہ ہیں جو ہر مغر حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے ولاقون میں طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں ہمارا تعاون کریں۔حکومت پنجاب تعلیم کی بہتری کے لئے بھرپور کوششیں کر رہہ ہے۔

اپیل  پاکستان کی ڈسٹرکٹ مینیجر رکسانہ مبارک نے کہا کہ لیاقتپور کی 11یو سی مینن شروع ہونے والے پروجیکٹ سے سکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور ہماری کوشش ہے کہ سرکاری سکولوں میں جن بھی سہولیات کی کمی ہے جیسے واش روم،پینے کا صاف پانی  وغیرہ اور اساتذہ اور بچوں کی ضروریات کو پورا کر کہ بہتر ماحول فراہم کیا جائے

انہوں نے کہا کہ ہمارے پروجیکٹ میں  ایلیمنٹری سکول کی تعمیر بھی شامل ہے ہماری کوشش ہے کہ ان سرکاری سکولوں کو حکومت کی مدد سے مثالی سکول بنائیں

تاکہ ان سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا معیار تعلیم بہتر ہو۔ملاقات میں سی ای او ایجوکیشنرانا اظہر کان کے علاوہ ڈی ای ا و فی میل مسز شہناز،ڈی ای او ایلییمنٹری ملک مختار،ڈی ای او  سیکندری وزیر علی آغا بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »