fbpx

مسلمان پرامن جدوجہد کے ذریعے ایک علیحد ہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،فوزیہ عباس

Tehreek insaf News Rahim yar khan

رحیم یارخان: پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء صائمہ طارق‘ منیبہ شاہد‘ فوزیہ عباس ودیگر نے کہاہے کہ قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا کہ قرار داد پاکستان کی منظوری کے صر ف سات سال کے قلیل عرصہ میں مسلمان ایک پر امن جدوجہد کے ذریعے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اپنے لیے ایک علیحد ہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 23مارچ کوآزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی اور مسلمانوں کو ایک مقصد عظیم کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا‘ 23 مارچ نہ صرف جشن بلکہ جدوجہد کے عزم کا بھی دن ہے مادر وطن کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائدا عظم نے اسلام کے امن وبرداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا جس سے نہ صر ف مسلمانان ہند بلکہ برصغیر میں رہنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی تحریک میں شامل ہو گئیں۔

Tehreek insaf News Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »