fbpx

رحیم یارخان : چاروں تحصیلوں کے درمیان ریسکیومقابلوں کا اہتمام کیا گیا

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکی زیرنگرانی ضلع کی چاروں تحصیلوں کے درمیان ریسکیومقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔جس کے لیے چاروں تحصیلوں کے ریسکیو اینڈ سیفٹی افسران اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپورتیاریوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابر مہمان خصوصی تھے انہوں نے مقابلوں کی اہمیت اور ضلع رحیم یارخان کی ریسکیوٹیم کی نمایاں کامیابیوں کی روایت کو برقرار رکھنے کوسراہا۔
تمام مقابلوں کو دیکھا اور نتائج کو حوصلہ افزاقرار دیتے ہوئے کہا کہ 29ستمبرکو بہاول پور میں ڈویژن کے تینوں اضلاع کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے ان مقابلوں میں جیتنے والی ٹیم اگلے ماہ لاہورایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کے تینوں اضلاع کی ریسکیوٹیمیں میری ہیں اس دفعہ آپس میں ہونے والے مقابلے بہت سخت ہوں گے،ہر ضلع کی ٹیم خوب محنت کے ساتھ ان مقابلوں میں شریک ہوگی۔جس سے ناصرف ریسکیورز میں مقابلے کی لگن میں اضافہ ہوگا بلکہ ریسکیورزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔
ڈاکٹرعادل رحمان نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کو خوب سراہا اور کہا کہ تمام تحصیلوں کے ریسکیوانچارجز نے خوب تیاریوں کے ساتھ ٹیموں کو میدان میں اُتارا۔لیکن جن ریسکیورزنے مقابلوں کے وقت اپنے حواس قابومیں رکھتے ہوئے کم از کم وقت میں ٹارگٹ کو حاصل کیا وہ جیت گیا۔
ان مقابلوں میں میڈیکل /ٹرامہ چیلنج،فائر فٹ چیلنج،ہائٹ ریسکیوچیلنج،ویل ریسکیوچیلنج،واٹر ریسکیواینڈ سرچ اور تیراکی کے مقابلے ہوئے۔نتائج کے مطابق رحیم یارخان کی ٹیم مجموعی طورپر پہلے ،خان پور کی ٹیم دوسرے،صادق آباداور لیاقت پور کی ٹیمیں مشترکہ طورپر تیسرے نمبر پر رہیں۔
ڈاکٹرعادل رحمان نے اپنی ٹیموں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے اسی جوش وجذبہ کے ساتھ اگلے ہفتے بہاول پور میں ہونے والے مقابلوںمیں جیت کی لگن کے ساتھ شریک ہونے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے ٹیموں سے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر اسی طرح محنت کرتے رہے توانشاءاللہ تینوں مراحل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہماری ٹیم نویں نیشنل ریسکیوچیلنج کی چیمپئن بن کر اُبھرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »