مستاجری کے تنازعہ کی رنجش پر فریقین میں تصادم,ایک جاں بحق4زخمی

رحیم یارخان:مستاجری کے تنازعہ کی رنجش پر فریقین میں تصادم‘ اراضی کے تنازعہ کی رنجش پر فائرنگ‘ ایک جاں بحق‘ 4شدیدزخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کانعش سڑک پررکھ کر احتجاج‘ موقع سے فرارہوجانے والے ملزمان کوگرفتارکرنے کامطالبہ‘

پہلا واقعہ موضع خان واہ میں پیش آیا جہاں 40سالہ غلام رسول کااپنے مستاجرشبیراحمدعاشق وغیرہ کے ساتھ مستاجری کاتنازعہ چلاآرہاتھا کہ کماد کی کٹائی کے دوران فریقین میں تصادم ہوگیا‘

جس کے نتیجہ میں 40سالہ مالک اراضی غلام رسول موقع پر ہی دم توڑگیا‘ جس پر موقع پر موجود ورثاء نے نعش خان پورروڈ پر رکھ کر احتجاج کیااورمطالبہ کیا کہ ملزمان کوفوری طورپر گرفتارکیاجائے‘

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی‘ جس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشرہوگئے‘ تاہم اس موقع پر موجود مقتول کے ورثاء نے میڈیاکوبتایاکہ فریقین کے درمیان تنازعہ کامعاملہ ایس ایچ اوتھانہ سہجہ سجاد چیمہ کے پاس حل طلب تھا جس کی مبینہ غفلت‘ لاپرواہی کے باعث تصادم اورہلاکت ہوگئی‘

تصادم میں ہلاکت اورخانپورروڈ بندکرکے احتجاج کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررضوان عمرگوندل نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر ملزمان کوگرفتارکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

جبکہ اراضی کے تنازعہ کی رنجش پرتصادم کادوسراواقعہ چک1اے میں پیش آیا جہاں فریقین امجداورارشدوغیرہ کے درمیان اراضی کاتنازعہ چلاآرہاتھاکہ گزشتہ روز فریقین میں تصادم ہوگیا‘

جس پر امجدوغیرہ نے جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ کی‘ جس کے نتیجہ میں 39سالہ ارشدعلی 30سالہ وسیم‘55سالہ یاسین‘اور40 سالہ روبینہ بی بی زخمی ہوگئے‘

جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 موضع خان واہ میں مستاجری کے تنازعہ کی رنجش پر ہونیوالے جھگڑے کے دوران 45سالہ زمیندار غلام رسول کی موت واقع ہوگئی تھی۔

پولیس نے مقتول غلام رسول کی بیٹی سدرہ کی مدعیت میں ملزمان شبیراحمد‘ عاشق وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ اندراج کرکے کارروائی شروع کردی ہے تاہم 24گھنٹے گذرجانے کے باوجود پولیس اس واردات میں ملوث کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button