fbpx

دی ایجوکیٹرز روہی کیمپس نے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

رحیم یارخان اسٹار پرفارمنس ایوارڈ”دی ایجوکیٹرز روہی کیمپس رحیم یار خان کا ایک بار پھر اعزاز۔

دی ایجوکیٹرز روہی کیمپس رحیم یار خان نے 900 سے زائدکیمپسس میں سے اپنی بہترین کارکردگی کی بنا ءپر "اسٹارپرفارمنس ایوارڈ "مسلسل دوسرے سال بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
"دی ایجوکیٹرز روہی کیمپس”طلباءکی معیاری تعلیم اور بہترین تربیت پر یقین رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا ء”بالی ” میں منعقدہ ایک پروقارتقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرزہیڈآفس جناب خواجہ واصف مصطفی نے ڈائریکٹر روہی کیمپس حافظ سرفراز یوسف کو اسٹار پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا اور بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا۔
ایک دفعہ پھر اس ایوارڈ نے روہی کیمپس پر والدین کے اعتماد اور بہترین کارکردگی کی مہر ثبت کر دی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر روہی کیمپس حافظ سرفراز یوسف نے سٹاف، والدین اورطلباءکو اس ایوارڈ کا صحیح حقدار قرار دیا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔حافظ سرفراز یوسف ، اساتذہ اور دیگر سٹاف ممبرز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ سال میں بھی مزید بہتر کارکردگی سے یہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close