fbpx

سینکڑوں سکولوں میں نصب کیے گئے سولر پینلز چوری ہونے کا انکشاف

THEFT OF SOLAR EQUIPMENT AT SCHOOLS

رحیم یارخان:سرکاری سکولوں میں ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث حکومت پنجاب کی جانب سے سینکڑوں سکولوں میں نصب کیے گئے سولر پینلز چوری ہونے کا انکشاف، محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے نوٹس لے لیا، سکولوں کی سیکورٹی سخت انتظامات اور سولر پینل دوبارہ نصب کرنے کی ہدایات جاری، چوری ہونے والے سولر پینلز کی تحقیقات اور آئندہ چوری کے واقعہ پر سکول سربراہان سمیت چیف آفیسرز تعلیم ذمہ دار ہونگے۔ لیٹرجاری کردیاگیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا متبادل انتظام کرتے ہوئے سولر پینل نصب کرائے گئے تھے جن کے بارے میں گزشتہ  ماہ کے اوائل میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب بھر کے سینکڑوں سرکاری سکولوں میں نصب سولر پینل چوری ہوچکے ہیں جس کی بنیادی وجہ سکولوں میں ناقص سیکورٹی انتظامات بتائے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام چیف آفیسر زتعلیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فوری طورپر سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر کیاجائے اور جن سکولوں سے سولر پینل چوری ہوچکے ہیں وہاں پر دوبارہ پینل نصب کیے جائیں اور اس سلسلہ میں یہ بھی واضح تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ کسی بھی سکول سے سولرپینل چوری ہونے کے واقعہ پر ناصرف سکول سربراہ بلکہ چیف آفیسر تعلیم بھی ذمہ دار ہونگے اور انکے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔  

THEFT OF SOLAR EQUIPMENT AT SCHOOLS

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close