رحیم یارخان میں چوری کی 13وارداتیں،پولیس سوتی ہی رہ گئی

رحیم یارخان :چوری کی 13 وارداتیں‘ ملزمان موٹر سائیکل‘ کھاد‘ نقدی‘ روٹر پمپ‘ پنکھے‘ ٹرانسفارمر کوائل اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔

تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات جناح پارک کے رہائشی محمد عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 29 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

دوسری واردات میانوالی قریشیاں کے رہائشی محمد ناصر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 27 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

تیسری واردات حسو والا کے رہائشی محمد شاہد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

چوتھی واردات جیٹھ بٹھ کے رہائشی غلام ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 77 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

پانچویں واردات شوکت ٹاؤن کے رہائشی احمد حسن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 81 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

چھٹی واردات فتح پور کمال کے رہائشی محمد علی شاہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 25 ہزار 540 روپے کی نقدی اور کھاد چرا لی‘

ساتویں واردات معین آباد کے رہائشی سلیمان شاکر کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان فرحان وغیرہ نے 15 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا‘

آٹھویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی ساجد فرید کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان محمد اختر وغیرہ نے 2 لاکھ 87 ہزار روپے مالیت کے پنکھے اور روٹر پمپ چرا لیا‘

نویں واردات تتار چاچڑ کے رہائشی رئیس مختار کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان اختر وغیرہ نے 1 لاکھ 4 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹس چرا لی‘

دسویں واردات موضع ٹانوری کے رہائشی مختار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا انورٹر اور سولر پلیٹس چرا لی‘

گیارہویں واردات چک 35 کے رہائشی شفیق طاہر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ روپے مالیت کی ٹرانسفارمر کوائل چرا لی‘

بارہویں واردات موضع بکھرانی کے رہائشی اللہ بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد اختر وغیرہ نے 1 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ تیرہویں واردات کوٹلہ نواب کے رہائشی محمد یعقوب کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان نیاز احمد وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button