رحیم یارخان آبحیات نہر سے شیشم کے درخت غائب،ملکی خزانے کو لاکھوں کانقصان

رحیم یارخان :خانپورمیں محکمہ جنگلات کے بدنام زمانہ اہلکار غلام معین الدین کوٹانہ کا ٹمبر مافیا سے ایکا آب حیات ،1-Lآب حیات سے قیمتی شیشم کے درختوں کی کٹائی جاری ملکی خزانے کو لاکھوں کانقصان اہل علاقہ کا جنگلات اہلکارمعین الدین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

 محکمہ جنگلات خان پورکے بدنام زمانہ اہلکار غلام معین الدین کوٹانہ کی ملی بھگت سے بااثر ٹمبر مافیا نے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے آب حیات ،1-L آب حیات اور اس سے نکلنے والی تمام نہروں سے قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے لاکھوں روپے مالیت کے درخت شیشم کاٹے جاچکے ہیں جو جنگلات اہلکار غلام معین الدین کی ملی بھگت سے کٹائی کیے گئے اور کٹائی کا سلسلہ اب تک بھی جاری ہے اور یہ درخت روزانہ ملتان کی لکڑ منڈیوں میں فروخت ہو رہے ہیں مگر جنگلات آفیسران جنگلات اہلکاروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں شہریوں نے سیکریٹری جنگلات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ معین الدین کوٹانہ نے بتایا کہ ہم نقصان پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button