چوہدری عمران گجرنے غیرقانونی طورپرٹائرجلانے کی فیکٹری بنارکھی ہے

رحیم یارخان:ابوظہبی پیلس چکوک 52،53،54پی کالونی نمبر2کے رہائشی عمرفاروق، کریم نوازخان درانی، تنویردرانی، چوہدری سبطین سندھو، خیام سندھو، کاشف سندھو، محمداحمدکمبوہ، رمضان احمد عابدمہیس نے درجنوں علاقہ مکینوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ چک 52سے ملحقہ بااثرشخصیت چوہدری عمران گجرنے غیرقانونی طورپرٹائرجلانے کی فیکٹری بنارکھی ہے
جس سے کاربن بلیک اورآئل بنایاجارہاہے فیکٹری کے دھوئیں سے نکلنے والی زہریلی گیس بشمول کاربن مونوآکسائیڈاورکاربن ڈائی آکسائیڈنکلتی ہے

جس سے علاقہ مکین مختلف جان لیوابیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں چارچکوک اوردیگرآبادیوں کے درمیان ٹائرجلانے والی فیکٹری سے علاقہ مکین شدیدمشکلات کاشکارہیں

ہمارے گھروں میں جوکھاناتیارہوتاہے اس میں بھی زہریلے دھوئیں کی بدبوآتی ہے غیرقانونی فیکٹری کے باعث سینکڑوں گھرانے متاثرہیں

اہل علاقہ کی جانب سے محکمہ ماحولیات سمیت ڈپٹی کمشنررحیم یارخان کوغیرقانونی فیکٹری بندکروانے کے لیے متعدددرخواستیں دی گئیں

لیکن بااثرفیکٹری مالک کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس نظرآتی ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے میڈیاکوبتایاکہ غیرقانونی فیکٹری کی تعمیرات کانہ کوئی نقشہ ہے نہ ہی کسی محکمے کی جانب سے این اوسی جاری کیاگیاہے

اس کے باوجودعرصہ درازسے غیرقانونی فیکٹری میں سرعام ٹائرجلانے کامکروہ دھندہ جاری وساری ہے علاقہ مکینوں کی جانب سے غیرقانونی فیکٹری کے خلاف آوازاٹھانے والے مکینوں کوفیکٹری مالک کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملتی ہیں

انہوں نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی، مڈل وہائی سکول، ہسپتال اوردیگرسرکاری وغیرسرکاری محکمے بھی اس غیرقانونی ٹائرجلانے والی فیکٹری کے دھواں سے متاثرہیں

کیونکہ رہائشی علاقوں کے درمیان میں بنائی گئی اس غیرقانونی فیکٹری کی چمنی سے ہروقت زہریلے دھوئیں اورزہریلی گیسزکااخراج ہوتارہتاہے

علاقہ مکینوں نے وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدحمزہ شہباز، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ماحولیات، کمشنربہاولپوراورڈپٹی کمشنررحیم یارخان علاقہ میں موجودغیرقانونی ٹائرجلانے والی فیکٹری سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی فریادکانوٹس لیں اورفوری طورپرغیرقانونی فیکٹری کربندکروایاجائے

اس موقع پردرجنوں علاقہ مکینوں نے کتبے اٹھاکرپریس کلب کے باہرغیرقانونی ٹائرفیکٹری کے مالک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اورنعرے بازی کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button