تحریک لبیک پاکستان پی پی 261اہم مشاورتی اجلاس

رحیم یارخان :تحریک لبیک پاکستان پی پی 261 کے عہدیداران کا اہم مشاورتی اجلاس دفتر پی پی 261 چک عباس میں سرپرست اعلیٰ پی پی 261 حافظ محمد اقبال سیفی کی سرپرستی میں منعقد ہوا

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا، اجلاس میں اہم تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی اور آنے والے عام انتخابات سمیت 14 اگست جشن آزادی اور 27 اگست کو صادق آباد میں عکس امیر المجاھدین علامہ خادم حسین شہزادہ انس حسین رضوی کی آمد پر بھر پور شرکت کرنے اور پی پی 261 کی طرف سے تاریخی استقبال کرنے کے بارے میں مشاورت ہوئی

اجلاس میں سرپرست اعلیٰ پی پی 261 حافظ محمد اقبال سیفی، امیر پی پی 261 محمد انوار عطاری رضوی، ناظم اعلیٰ قاری رجب علی رضوی اور رابطہ ناظم برائے انتظامیہ جام جمیل احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کو مزید مظبوط اور مستحکم کرنے کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی اور آنے والے انتخابات کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دینی چائیے

کیونکہ ہمارا مقابلہ وقت کے فرعونوں سے ہے جو ہمارا راستہ روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے لیکن ہمیں مستقل مزاجی اور ہمت کے ساتھ میدان میں موجود رہ کر تحریک کا کام کرنا ہے

انشاء اللہ جیت ہماری ہی ہوگی اس مشن کی کامیابی کے لئے تمام یونین کونسلز کے عہدیداران اور کارکنان کو چائیے کہ دن رات ایک کر کے گھر تحریک کا پیغام پہنچائیں

ڈور ٹو ڈور فارم کے ذریعے کمپین کریں اپنے علاقوں میں تشہیری مہم کو فروغ دیں اور امیر المجاھدین علامہ خادم حسین رضوی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور مشن رضوی کو مزید تیز کر کے انشاء اللہ مک مکا کی سیاست کو دفن کر کے وقت کے فرعونوں کو شکست دینگے

اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان کے یونین کونسل سطح پرکام کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے عام انتخابات کے لئے پی پی 261 ٹکٹ ہولڈرز کی جانچ پڑتال کرنے پر بھی گفتگو ہوئی اور بہت جلد پی پی261 میں ایک بڑا پاور شو کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

اس موقع پر اجلاس میں سرپرست اعلیٰ پی پی 261 حافظ اقبال سیفی، امیر پی پی 261 محمد انوار رضوی، نائب امیر پی پی 261 راشد علی رضوی، ناظم اعلیٰ پی پی 261 قاری رجب علی رضوی، رابطہ ناظم برائے انتظامیہ پی پی 261 سابق انسپکٹر پنجاب پولیس جام جمیل احمد، ناظم الیکشن سیل پی پی 261 چوہدری عبدالخالق، ناظم نشروشاعت پی پی 261 اظہر چانڈیو رضوی،

ناظم مالیات پی پی 261 محمد عاقب رضوی، تحریکی ڈیزائینر پی پی 261 قاری افنان رضوی سمیت ایم سی کوٹ سمابہ، یوسی بہشتی، یوسی سونک، یوسی ٹبی گل محمد، یوسی محمد پور قریشیاں، یوسی بلاقیوالی، یوسی کوٹ مہدی شاہ، یوسی مرتضیٰ آباد، یوسی بہودی پور قریشیاں،یوسی مؤ مبارک، یوسی دولت پور اور یوسی تھلواڑی کے زمہ داران نے شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button