fbpx

ٹی ایم اے جناح حال میں ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کی تقریب

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار حادثات میں سر میں چوٹ لگنے کے باعث اکثر موت کی آغوش میں جا پہنچتے ہیں، ہیلمٹ کا استعمال کر کے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے، ٹریفک پولیس کی زیر انتظام ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام۔

ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹی ایم اے جناح حال میں ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری فیاض احمد پنسوتہ سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ہیلمٹ مہم کی کامیابی کے لیے بھر پور کارروائی کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں ٹریفک ایجوکیشن بھی کام کر رہی ہے اور دیگر تمام وسائل استعال میں لائے جا رہے ہیں، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شفیق احمد نے کہا کہ ہم لوگ موٹر وے پر قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہیں جبکہ باہر آتے ہی خلاف ورزی کو اپنا حق سمجھتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے یہ ہمارے بھلے کے لیے ہیں ان پر عمل درآمد کریں ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور ہر شریک پروگرام کم از کم بیس بیس لوگوں کو ہیلمٹ کے استعمال بارے ترغیب دیں،

ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل پر سوار ہونا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس لیے کبھی بھی خود یا اپنے عزیز کو بغیر ہیلمٹ موٹڑ سائیکل پر سفر نہ کرنے دیں انہوں نے ہیلمٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس سلسلہ میں ڈی پی او عمر سلامت کی جانب سے ہیلمٹ مہم کے تسلسل پر ان کی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا انہوں پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سلسلہ میں دئیے جانے والے ہیلمٹس پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحیسن پیش کیا اور اس سلسلہ اپنے پلیٹ فارم سے بھی اقدام کرنے کا اعلان کیا، پٹروم پمپ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سردار ظفر خان مزاری نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر ڈی پی او عمر سلامت کی انتھک کوششوں کو کامیاب کرنے کے لیے پانچ ہزار ہیلمٹ دینے کا وعدہ کیا جو کہ پورا کیا جائے گا جس کا مقصد انسانی جانوں کے ضیاء کو روکنا کے انہوں نے کہا کہ یہ ہیلمٹ مستحق افراد کو دئیے جا رہے ہیں جو لوگ صاحب حثیت ہیں مہربانی فرما خود اور اپنے زیر نگرانی افراد جو ہیلمٹ کی ترغیب دیں۔ ڈی پی او عمر سلامت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہسپتال جانا ہوتا ہے تو موٹر سائیکل حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملتی ہے اور حادثات میں موت کی گھاٹ اترنے والے افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئے ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ایات پڑھی سنی جس کا معنی ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی بس اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم ہیلمٹ مہم کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلہ میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ہیلمٹ کے سلسلہ میں ضلعی سطح  شعور آگاہی مہم چلائی گئی، چالان کئے گئے، موٹر سائیکلیں بند کی گئیں اور ایسے افراد جو ہیلمٹ لے آتے انہیں موٹر سائیکل بغیر دیگر کارروائی کے واپس کر دی جاتیں لیکن عوام نے اس میں خاطر خواہ رسپانس نہیں دیا لیکن ہم پورے خلوص، نیک نیتی اور قرآنی آیات کے ترجمے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا کام کر رہے ہیں جس میں پٹرول پمپ ایسوسی ایشن اور ان کے صدر سردار ظفر خان مزاری نے بہت بڑا حصہ ڈالا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کو تکلیف نہ سمجھیں بلکہ اس کو اپنے اوپر فرض کر لیں ہمیں آپ کی فکر ہے کیونکہ ہم آپ کی جان و مال کے محافظ ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کو سمجھانا ان کے والدین کا فرض ہے اگر والدین نہیں سمجھائیں گے تو ہم تو ہیں ہی اور پھر ہم والدین کوطلب کریں گے۔

انہوں نے آخر میں مہم کی کامیابی کے لیے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ منعقدہ پروگرام میں ڈی سی جمیل احمد جمیل کی نمائندگی اے ڈی سی آر ڈاکٹر جہانزیب نے کی جبکہ اے ایس پی صدر سرکل سلیم شاہ، ڈی ایس پی سٹی عباس اختر اور ڈی ایس پی او سی جاوید اختر جتوئی نے بھی شرکت کی اور عوام میں ہیلمٹ تقسیم کئے۔ اس پروگرام میں ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر اسلان احمد نے سٹیج سیکرٹری کے فراض سر انجام دئیے جبکہ انچارج ٹریفک پولیس سید توقیر حسین شاہ نے پروگرام انتظامات کی نگرانی کی۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »