fbpx

سی پیک 525 پر کار اور واٹر ٹینکی میں تصادم 3جابحق 3زخمی

رحیم یارخان: سی پیک 525 پر کار اور واٹر ٹینکی میں تصادم 3جابحق 3زخمی ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 6 افراد کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 3 دم توڑ گئے اور 3 زخمیوں ہسپتال پہنچ سکے ،

حادثہ سی پیک کمن بھٹہ کے مقام پر پیش آیا جہاں فیصل آباد سے کراچی جانےوالی بدقسمت کار واٹر ٹینکی نمبری  کے TTA-874غلط موڑ کاٹنے کے باعث ٹکرا گئی، کلٹس کار نمبر BCY-731 نمبری میں سوارگارڈن ایسٹ کراچی کے رہنے والی ایک ہی فیملی کے امجد علی ولد افتخار علی58 سال،ثمینہ زوجہ امجد علی45 سال،مدیحہ دختر امجد علی21 سال ، موقع پر دم توڑ گئے جبکہ انیقہ بی بی دختر امجد علی ، فضا فاطمہ دختر امجد علی17 سال،احمد جواد ولد امجد علی19 سال زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

رحیم یارخان ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والی دوخواتین سمیت پانچ افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔36زیر علاج۔

تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ خانپورکی رہائشی 35سالہ شمشاد بی بی کے ساتھ پیش آیا جواپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہی تھی کہ چادر ٹائر میں پھنس جانے کے باعث سر کے بل سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی‘
دوسراحادثہ کشمورکی رہائشی 40سالہ ارباب بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرالر نے روند ڈالا‘ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی‘
تیسراحادثہ بنگلہ اچھا کے رہائشی35سالہ غلام عباس کے ساتھ پیش آیا جواپنی کارمیں سوار ہوکر جارہاتھاکہ تیز رفتاری کے باعث آگے جانیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا اور شدید زخمی ہوگیا‘
چوتھا حادثہ سردار گڑھ کے رہائشی14سالہ محمدفضل کے ساتھ پیش آیا جو ٹریکٹرٹرالی پر مٹی لوڈ کرکے کھیت سے نکال رہاتھاکہ ٹرالی پھنس جانے پر ٹریکٹر الٹ گیا جس کے نیچے آکر وہ شدید زخمی ہوگیا ،
پانچواں حادثہ بستی کٹہ کے رہائشی25سالہ عبدالمالک کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ تیز رفتاری کے باعث سامنے آنیوالے رکشہ سے جاٹکرایااور شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگے‘
جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے36افراد جن میں جناح پارک کی رہائشی12سالہ حبیبہ بی بی‘ بستی غریب شاہ کی31سالہ شمیم اختر‘ عباسیہ پل کی16سالہ نمرہ اظہر‘ مجاہدکالونی کی 40 سالہ نازیہ بی بی‘ میانوالی قریشیاں کا35سالہ محمدخان‘ چک72 کا 45سالہ زاہد‘ گڑھی اختیارخان کا90سالہ غلام قاسم‘ چک229 کا 45سالہ حق نوازاور40سالہ محمدبخش وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close