fbpx

ٹریفک پولیس کو سکیورٹی انتظامات پر انجمن تاجران کی جانب سے شکریہ

ٹریفک پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر انجمن تاجران کی جانب سے شکریہ۔ ڈی ایس پی سٹی عباس اختر، ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ اور ایس ایچ او اے ڈویژن کو شیلڈز پیش کیں۔


انجمن تاجران سٹی سرکل رحیم یار خان کے نمائندہ وفد جس میں وائس چیئرمین ضلعی  انجمن تاجران وصدر انجمن تاجران جامعہ قادریہ روڈ میاں عبدالسلام ، چئیرمیں انجمن تاجران ریلوے روڈ، بانوبازار اور پھول مارکیٹ چوہدری محمد بوٹا طاہر، صدر محمد اسلام نورانی، سینئر نائب صدر ضلعی انجمن تاجران چوہدری محمد ظفر، سابق صدر صادق بازار ریاض الرحمن اورجنرل سیکرٹری  نادر خان ڈی ایس پی سٹی سرکل کے آفس گئے جہاں پر انہوں نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری عباس اختر اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اسداللہ مستوئی کو سٹی سرکل میں بہتری سکیورٹی انتظامات اور ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری فیاض احمد پنسوتہ کو ٹریفک کے نظم نسق کو بہترین طور پر چلانے اور بلا رکاوٹ جاری رکھنے پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈیں پیش کر کے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close