fbpx

ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو بہترین ڈیوٹی پر نقد انعام

 ڈی پی او عمر سلامت نے سٹی ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو بہترین ڈیوٹی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ ڈی پی او عمر سلامت نے پبلک کی جانب سے شوشل میڈیا پر سٹی ٹریفک پولیس میں تعینات اہلکاروں عامر اور شاہ محمد کی بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے کی پوسٹس فوٹوز اور ویڈیوز دیکھیں اور پھر اپنے طور پر ویری فیکیشن کرنے اور زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو اپنے دفتر طلب کر کے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عباس اختر اور اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close