fbpx

ٹرین حادثہ:ضلعی انتظامیہ، ریسکیواور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی

رحیم یارخان:سندھ پنجاب بارڈر کے نزدیک ولہار اسٹیشن پر کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی 17 مسافر جاں بحق 84سے زائد زخمی, زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال اور تحصیل ہسپتال صادق آبادمنتقل کردیا گیا حادثے کے نتیجہ میں اکبر ایکسپریس کی 7بوگیاں اور انجن مکمل طور پر تباہ ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ ضلعی انتظامیہ، ریسکیواور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی امدادی سرگرمیوں کے بعد حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ٹرین کے حصے کاٹ کر باہر نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا حادثہ اے ایس ایم اور کانٹا مین کی غلطی کے باعث پیش آیا حادثے کاشکار ہونے والی اکبرایکسپریس کی محفوظ بوگیوں کو متبادل انجن لگا کر منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا حادثے میں ہلاک ہونے والے 8افراد کی شناخت کرلی گئی جبکہ دیگر شناخت کیلئے کوششیں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شیخ زید ہسپتال اور تحصیل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور چھٹیوں پر جانے والے اسٹاف کوبھی طلب کرلیا گیا زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کیلئے ہسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے گئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 4افراد بھی شامل زخمی ہونے والوں میں خان پور سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ پائی گئی۔معطل ہوجانے والی ٹرینوں کی آمدورفت کو چند گھنٹوں بعد ہی بحال کردیا گیا جبکہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنرجمیل احمد جمیل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سلامت کررہے ہیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز الصبح کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس سندھ پنجاب بارڈر کے نزدیک ولہار اسٹیشن پر کانٹا مین کی غلطی سے لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 17افراد ہلاک جبکہ84سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو کی مدد سے شیخ زید ہسپتال اور تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہلاک ہونے والے مسافروں میں جن کی شناخت کرلی گئی ان میں فیصل آبادکارہائشی 30سالہ یاسر، میر پور ماتھیلو کارہائشی40سالہ ارشاد احمد، نوشہرہ کارہائشی30سالہ ضیاء اللہ،12سالہ فراز، محمد افضل، حبیبہ، رفیقاں بی بی، امتیاز احمد شامل ہیں جبکہ دیگر ہلاک ہونے والے مسافروں کی شناخت کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، اسی طرح84سے زائد زخمی ہونے والے افراد میں شاہ نواز، محمد نواز، عبدالخالق، محمد اکرم، محمد اقبال، ممتاز احمد، فرحان احمد، اکرم، محمد ندیم، ثقلین، حیدر علی، سعید احمد، لطیف احمد، محمدبلال، عابد حسین، ناصر احمد، زین، اختری خاتون، محمد اکمل، جمشید احمد، اسد اللہ، علی اصغر، یونس، اجمل، اشرف، اجمل، اکمل، عبدالرشید، جہانگیر، شعیب احمد، عمران احمد، حسنین، نور احمد، لیاقت علی، علی حسن، محمداسلم، فرحان، منیب احمد، ندیم، نثار، سمل، شاہانہ، غلام علی، شاہ زیب، محمد ندیم، شازیہ بی بی، جمیل احمد، انور، نور حسن، عائشہ، نور احمد، دل آواز، ارشاد احمد، ارینہ بی بی، اعظم،محمد ولید، عبدالحمید، نوشین بی بی، فاطمہ بی بی، لیاقت علی، رقیہ بی بی ودیگران شامل ہیں زخمی ہونے والے افراد کو شیخ زید ہسپتال اور تحصیل ہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close