خواجہ فرید یونیورسٹی میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کیلئے تربیتی سیشن

رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کیلئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
ٹریننگ سیشن کا انعقاد رجسٹرار آفس کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ایکسیئن واپڈا رحیم یار خان شہزاد حبیب گل اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) عابد دستگیر نے بطورگیسٹ سپیکر شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں پروفیشنل ورک ایتھکس، رویہ، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانے کے طریقہ کار پر بات کی گئی۔

اس دوران مثبت سوچ کے فروغ،کام کے معیار میں اضافے ،بہتر منصوبہ بندی کرنے اور اپنے فرائض ذمہ داری اور ایمانداری سے نبھانے کی ترغیب دلائی گئی۔

اس دوران مقررین نے شرکا کے سوال سنے اور ان کی رہنمائی فرمائی۔ ٹریننگ سیشن کا مقصد ملازمین کی استعداد کار بڑھانا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

اس دوران ملازمین کوکام کی جگہ پر دوستانہ ماحول کی تشکیل اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں بہتری کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

تربیتی سیشن میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ عابد علی، ڈاکٹر فرحان چغتائی، ڈاکٹر تنویر چوہان، ڈاکٹر فرخ منصور جنجوعہ، ڈاکٹرمحمد حفیظ، ڈاکٹرندیم سلامت، ڈاکٹر عبدالرشید، عابد علی اور دیگر شریک ہوئے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button